تلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہر ختم سرینواس راؤ

   

حیدرآباد۔18 ۔اگست (سیاست نیوز) ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر سرینواس راو نے اعلان کیا کہ تلنگانہ میں کورونا کی دوسری لہر ختم ہوچکی ہے اور صورتحال پوری طرح قابو میں ہے۔ کورونا کیسس کے بجائے فی الوقت موسمی بخار اور دیگر عوارض منظر عام پر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھدرا چلم اور ملگ اضلاع میں وائرل فیور کے 340 کیسس منظر عام پر آئے۔ حیدرآباد ، کتہ گوڑم اور کھمم میں بھی بخار کے کیسس میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ریاست بھر میں ابھی تک 1200 ڈینگو کے کیسیں ہیں۔ تاحال 1.65 افراد کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے ۔ 56 فیصد کو پہلی خوراک جبکہ 34 فیصد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ حیدرآباد میں تقریباً صد فیصد اور جی ایچ ایم سی حدود میں 90 فیصد افراد نے پہلی خوراک حاصل کرلی ہے ۔R