حیدرآباد وزیر پنچایت راج ای دیاکرراو نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وبا سے بچنے کوویڈ ٹیکہ لیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کا کوئی اثر نہیں ہے ۔انہوں نے ورنگل اربن ضلع کے مہاتماگاندھی میموریل اسپتال ٹیکہ کا پہلا ڈوز لینے کے بعد میڈیا سے کہا کہ اس تعلق سے لوگوں کو فکر مندہونے یا پھر تشویش میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔اس وائرس کی دوسری لہر کا پہلی لہر کے مقابلہ کافی کم اثرہوتا ہے تاہم عوام کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے ،وہ سماجی فاصلہ بنائے رکھیں اور اس انفکشن سے بچنے کے اصولوں پر عمل کریں تاکہ خود بھی اس سے بچ سکیں۔انہوں نے کہاکہ عوامی مقامات پر جانے کے دوران ماسک کا لازمی طورپر استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ کہنہ امراض کے شکار افراد کو یہ ٹیکے ریاست میں دیئے جارہے ہیں۔