تلنگانہ میں کورونا کے مزید 38 نئے پازیٹیو کیسیس

   

حیدرآباد 21 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ میںجمعرات کو ایک دن میں کورونا کے نئے 38 پازیٹیو کیس پائے گئے ۔ ان میں 26 کا تعلق جی ایچ ایم سی حدود سے ‘ دو کا رنگا ریڈی سے بتایا گیا جبکہ 10 مائیگرنٹ مزدور ہیں۔ علاوہ ازیںآج ایک دن میں 23 مریضوں کو علاج وصحتیابی کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی ۔ریاست میں اب تک جملہ 1,699 کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں جن میں 1,036 مریضوں کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے اور 618 مریض اب بھی دواخانہ میںزیر علاج ہیں۔ کورونا سے ریاست میں جملہ 45 افراد فوت ہوئے ہیں۔ جملہ مریضوں میں 99 مائیگرنٹس بھی شامل ہیں جو کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔