حیدرآباد /10 اپریل ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں کورونا وائرس کے آج جمعہ کو 16 نئے پازیٹیو کیسیس کا پتہ چلا ہے جس کے بعد ریاست میں جملہ کورونا مریضوں کی تعداد 430 ہوگئی ہے ۔ حکومت کے ایک ہیلت بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے آج کسی موت کی اطلاع نہیں ہے اور اب تک جملہ 12 اموات ہی ہوئی ہیں۔ بلیٹن کے مطابق اب تک مختلف دواخانوں سے جملہ 45 مریض صحتیاب ہو کر گھر بھیج دئے گئے ہیں۔ حکومت نے دعوی کیا ہے کہ اب تک ریاست میں اس وائرس کے کمیونٹی پھیلاو کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے جملہ 101 ہاٹ اسپاٹس اعلان کئے گئے ہیں اور وہاں سخت نگہداشت کی جا رہی ہے ۔ وہاں سے کسی کے باہر آنے اور کسی کے وہاں اندر جانے پر بھی امتناع ہے ۔
