تلنگانہ میں کورونا کے نئے 213 پازیٹیو کیس ۔ چار اموات

,

   

حیدرآباد 16 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ میںآج ایک دن میں کورونا کے 213 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ آج چار اموات کی بھی اطلاع ہے ۔ اب تک ریاست میں جملہ 5,406 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیںجبکہ اموات کی تعداد 191 ہوگئی ہے ۔ آج جملہ 261 افراد کو علاج و صحتیابی کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا ۔ اس طرح جملہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی 3027 ہوگئی ہے ۔ ہنوز 2188 افراد دواخانوںمیں زیر علاج ہیں۔ آج کے تازہ کورونا کیسوں میں 165 کا تعلق جی ایچ ایم سی سے بتایا گیا ہے جبکہ منچریال سے 13 اور رنگا ریڈی سے 16 پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ میدک سے تین کیس اور نظام آباد و سنگا ریڈی سے دو دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔