تلنگانہ میں کورونا کے کیسس میں تیزی سے اضافہ ، 887 نئے کیسس

   

چار اموات ، حیدرآباد میں کیسس کی تعداد 200 سے زائد

حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کیسس میں روزانہ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 887 نئے کیس درج کئے گئے جو جاریہ سال کے دوران سب سے زیادہ کیسس ہیں۔ اس کے علاوہ چار اموات واقع ہوئی ہیں جو جنوری سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 201 نئے کیس درج کئے گئے جو گزشتہ 4 ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ کیسس ہیں۔ محکمہ صحت نے کیسس کی تعداد میں تیزی کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو اپنے طور پر چوکسی کا مشورہ دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 337 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس کی تعداد 308776 ہوچکی ہے جبکہ 301564 افراد صحت یاب ہوئے ۔ فوت ہونے والوں کی تعداد 1701 ہوچکی ہے ۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 5511 ایکٹیو کیسس کی نشاندہی کی گئی جن میں میں 2166 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہے۔ منگل اور چہارشنبہ کے درمیان 59297 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1370 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے علاوہ رنگا ریڈی ، ملکاجگری اور بعض دیگر اضلاع میں پازیٹیو کیسس میں اضافہ درج کیا گیا۔ عادل آباد 13 ، جگتیال 56 ، جنگاؤں 9 ، کاما ریڈی 27 ، کریم نگر 23 ، کھمم 16 ، محبوب نگر 22 ، منچریال 11 ، میدک 9 ، ملکاجگری 79 ، نلگنڈہ 21 ، نرمل 78 ، نظام آباد 45 ، پدا پلی 9 ، سرسلہ 12 ، رنگا ریڈی 76 ، سنگا ریڈی 36 ، سدی پیٹ 21 ، سوریا پیٹ 10 ، وقار آباد 12 ، ونپرتی 10 ، ورنگل رورل 9 ، ورنگل اربن 23 اور بھونگیر میں 12 نئے کیسس درج کئے گئے۔