حیدرآباد 8 مئی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں آج جمعہ کو کورونا وائرس کے 10 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں جملہ مریضوں کی تعداد 1,132 ہوگئی ہے ۔ ریاستی وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ آج کسی بھی مریض کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت نہیں ہوئی ہے اور اب تک فوت افراد کی تعداد 29 ہی ہے ۔ وزیر صحت نے بتایا کہ آج علاج اور صحتیابی کے بعد دواخانوں سے 34 مریضوں کو گھر جانے کی اجازت بھی دیدی گئی ہے ۔ اس طرح ریاست میں اب تک صحتیابی کے بعد گھر بھیجے گئے مریضوں کی تعداد 727 ہوگئی ہے ۔ ایٹالہ راجندر نے بتایا اب بھی ریاست کے مختلف دواخانوں میں 276 افراد کا کورونا وائرس کا علاج چل رہا ہے ۔