تلنگانہ میں کورونا کے 114 نئے کیسیس، 143 افراد صحتیاب

   


حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 114 نئے کیسیس منظر عام پر آئے جبکہ 143 افراد صحت یاب ہوئے۔ اس مدت میں ایک شخص کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے ۔ ہفتہ اور اتوار کے درمیان کورونا ٹسٹنگ میں کمی کے نتیجہ میں کیسیس کی تعداد کم درج ہوئی ہے ۔ صرف 14744 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 259 کا نتیجہ انا باقی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسیس کی تعداد 1701 ہے جن میں سے 645 مریض ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ پازیٹیو کیسیس کی تعداد 297712 ہوچکی ہے جبکہ 294386 افراد صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں ابھی تک جملہ 1625 اموات واقع ہوئیں۔ گریٹر حیدرآباد میں 24 نئے کیسیس درج ہوئے جبکہ رنگا ریڈی میں 12 کیسیس درج کئے گئے۔ بھونگیر ، وقار آباد ، نارائن پیٹ ، ملگ ، محبوب آباد ، آصف آباد ، کریم نگر ، کاما ریڈی اور گدوال میں ایک بھی کیس درج نہیں کیا گیا ۔ دیگر اضلاع میں کیسیس کی تعداد 10 سے کم ریکارڈ ہوئی ہے۔