حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 116 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 165 افراد صحت یاب ہوئے ۔ اس مدت میں ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی ۔ ریاست میں ایکٹیو کیسیس کی تعداد 1902 درج کی گئی ہے جن میں 804 ہوم آئسو لیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کے درمیان ٹسٹوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ۔ 20357 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 276 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں 26 نئے کیس درج کئے گئے جب کہ ملکاجگری 11 اور رنگا ریڈی میں 11 کیسس درج کئے گئے ۔ ونپرتی ، نارائن پیٹ ، ملگ ، آصف آباد ، کاما ریڈی اور جنگاؤں میں ایک بھی کیس درج نہیں ہوئی ۔ باقی اضلاع میں کیسوں کی تعداد 10 سے کم درج ہوئی ۔