تلنگانہ میں کورونا کے 1,178 نئے پازیٹیو کیس ‘ 9 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں قدرے کمی آ رہی ہے اور آج ایک دن میں جملہ 1,178 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ آج 9 اموات بھی ہوئی ہیں جن سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 348 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آج ایک دن میں جملہ 1,714 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ آج رپورٹ ہونے والے نئے کیسوں میں جی ایچ ایم سی حدود سے 736 ‘ رنگا ریڈی سے 125 اور میڑچل سے 101 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کریمنگر اور راجنا سرسلہ سے فی کس 24 ورنگل اربن سے 20 میدک سے 16 کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔