تلنگانہ میں کورونا کے 1256 نئے پازیٹیو کیس

   

10 افراد فوت ، گریٹر حیدرآباد اور رنگا ریڈی میں کیسوں میں کمی
حیدرآباد : تلنگانہ میں اتوار کی رات تک 24 گھنٹے کی مدت میں کورونا کے 1256 نئے پازیٹیو کیس منظر عام پر آئے ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کے درمیان کورونا سے 10 افراد فوت ہوگئے ۔ ریاست میں پازیٹیو کیسیس کی تعداد 80751 ہوچکی ہے جبکہ مہلوکین کی تعداد 637 ہوگئی ۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ایکٹیو کیسیس کی تعداد 22528 ہے۔ ہفتہ اور اتوار کے درمیان 1587 افراد کورونا سے صحت یاب ہوگئے ۔ ریاست میں تاحال 57586 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ تلنگانہ میں ریکوری کی شرح 71.31 فیصد ہے۔ 22528 ایکٹیو مریضوں میں 15789 ہوم آئسولیشن میں ہیں جبکہ 6739 دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 11609 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1700 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 6 لاکھ 24 ہزار 840 ٹسٹ کئے گئے ۔ ہیلت بلیٹن کے مطابق 21 تا 50 سال کے زائد عمر کے تقریباً 60 فیصد افراد کورونا کے متاثرین میں شامل ہیں۔ عام طور پر 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں کورونا کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا لیکن اعداد و شمار کے مطابق 21 تا 50 سال کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ہفتہ اور اتوار کے دوران گریٹر حیدرآباد حدود میں 389 کیس درج کئے گئے جبکہ عادل آباد 63 ، جنگاؤں 20 ، گدوال 14 ، کریم نگر 73 ، کھمم 28 ، محبوب نگر 21 ، محبوب آباد 19 ، ملکاجگیری 34 ، ناگر کرنول 38 ، نلگنڈہ 58 ، نظام آباد 33 ، نرمل 19 ، پدا پلی 23 ، سرسلہ 31 ، رنگا ریڈی 74 ، سدی پیٹ 45 ، سوریا پیٹ 20 اور ورنگل اربن میں 67 کیسے درج کئے گئے ۔