تلنگانہ میں کورونا کے 1273 نئے کیس ، 5 اموات

   

حیدرآباد :۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1273 نئے کیس منظر عام پر آئے جب کہ 5 اموات واقع ہوئی ہیں ۔ ریاست میں جملہ 1,708 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق صحت یاب ہونے والے افراد کی شرح 90.77 فیصد ہے ۔ ریاست میں جمعرات اور جمعہ کے درمیان 35,280 کوویڈ کیس کے ٹسٹ کروائے گئے اور 1088 نمونوں کے رپورٹس کا انتظار ہے ۔ اب تک جملہ 40,52,633 کوویڈ 19 ٹسٹ ہوئے ہیں جن میں 2,30,274 کیس پازیٹیو پائے گئے اور 2,09,034 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔تلنگانہ کے اضلاع میں کوویڈ 19 کے کیسوں میں بتدریج کمی آرہی ہے ۔۔