حیدرآباد۔/19 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 134 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ ایک شخص کی موت ہوئی۔ 201 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں 3693 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان 25900 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 4199 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ شمس آباد انٹر نیشنل ایرپورٹ پر آج 532 بیرونی مسافرین کا ٹسٹ کیا گیا جو اومی کرون جوکھم والے ممالک سے پہنچے تھے ان میں سے ایک کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ پازیٹیو رہا اور ان کے نمونوں کو جنوم جانچ کیلئے روانہ کردیا گیا تاکہ اومی کرون کا پتہ چلایا جاسکے۔ ابھی تک جملہ 7738 مسافرین کا ٹسٹ کیا جاچکا ہے جن میں سے 47 کا آر ٹی پی سی آر پازیٹو رہا۔ ان تمام کے نمونوں کو مزید ٹسٹ کیلئے روانہ کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے 4 اومی کرون پازیٹیو پائے گئے۔ ریاست میں اومی کرون کے متاثرین کی جملہ تعداد 20 ہوچکی ہے اور 7 افراد کی اومی کرون رپورٹ کا انتظار ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 82 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ دیگر اضلاع میں کیسس کی تعداد 10 سے کم درج کی گئی۔ر