حیدرآباد۔تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میںکورونا کے 1416 نئے کیس درج کئے گئے اور 5 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 1341 ہوچکی ہے جبکہ پازیٹیو کیس 2 لاکھ 40 ہزار 48 ہوگئے۔ ایکٹیو کیسوں کی تعداد 1821 ہے جن میں سے 15388 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1579 مریض صحتیاب ہوئے اور صحتیاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 466 ہوگئی۔ ریاست میں کورونا پازیٹیو کیس اور صحت یاب افراد کی تعداد میں صرف 20 ہزار کا فرق ہے۔ ریاست میں گذشتہ دو دنوں میں 41675 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 887 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 279 کیسس درج ہوئے ہیں جبکہ اضلاع میں بھی کیسس میں کمی بیشی کا سلسلہ بدستور برقرار ہے۔ اضلاع میں کتہ گوڑم 79 ، جگتیال 33 ، جنگاؤں 21 ، بھوپال پلی 15 ، کاماریڈی 24 ، کریم نگر 74 ، کھمم 74 ، محبوب نگر 21 ، محبوب آباد 16 ، منچریال 26 ، میدک 15 ، ملکاجگیری 112، ناگرکرنول 23، نلگنڈہ 82 ، نظام آباد 29 ، پداپلی 21 ، سرسلہ 29 ، رنگاریڈی 132، سنگاریڈی 25 ، سدی پیٹ 40 ، سوریا پیٹ 37 ، ونپرتی 20 ، ورنگل ( رورل ) 22، ورنگل ( اربن ) 48 اور بھونگیر میں 34 نئے کیسس درج ہوئے ہیں۔