حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 142 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 178 افراد صحت یاب ہوئے۔ اس مدت کے دوران 2 اموات واقع ہوئی ہیں۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس کی تعداد 300153 ہوچکی ہے جبکہ 296740 افراد صحت یاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد 1644 ہوگئی۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 1769 ہیں جن میں سے633 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ اتوار اور پیر کے درمیان 32189 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 624 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 31 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ ملکاجگیری 10 اور رنگاریڈی میں 12 کیسس ریکارڈ کئے گئے۔گدوال، ناگرکرنول، ملگ اور ونپرتی میں ایک بھی کیس درج نہیں کیا گیا باقی اضلاع میں کیسس کی تعداد 10سے کم ریکارڈ کی گئی۔