تلنگانہ میں کورونا کے 1421 نئے کیسس 6 اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1421 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 6 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 1221 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں کورونا پازیٹیو کیسس کی تعداد 229001 ہوچکی ہے جبکہ 207326 افراد صحت یاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد 1298 ہے۔ ایکٹیو کیسس 20377 ہیں جن میں 17214 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں 38484 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 877 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ ریاست کے تمام 33 اضلاع میں نئے کیسس منظر عام پر آرہے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 249 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 86 ، جگتیال 36 ، جنگاؤں 21 ، کاما ریڈی 35 ، کریم نگر 75 ، کھمم 89 محبوب نگر 24 ، محبوب آباد 28 ، ملکاجگیری 111 ، ناگر کرنول 32 ، نلگنڈہ 79 ، نظام آباد 33 ، پدا پلی سرسلہ 25 ، رنگا ریڈی 97 ، سنگا ریڈی 26 ، سدی پیٹ 57 ، سوریا پیٹ 31 ، ونپرتی 24 ، ورنگل رورل 23 ، ورنگل اربن 52 اور بھونگیر میں 26 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔