حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1456 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 5 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 1717 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ تلنگانہ میں صحت یابی کی شرح قومی شرح سے بہتر ہے۔ 20183 ایکٹیو کیسس ہیں جن میں 16977 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں 38565 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1110 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد میں 254 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 82 ، کاما ریڈی 30 ، کریم نگر 54 ، کھمم 89 ، محبوب نگر 33 ، محبوب آباد 25 ، منچریال 28 ، میدک 22 ، ملکاجگیری 98 ، ناگرکرنول 33 ، نلگنڈہ 92 ، نظام آباد 31 ، پدا پلی 30 ، رنگا ریڈی 98 ، سنگا ریڈی 43 ، سوریا پیٹ 39 ، سدی پیٹ 47 ، ونپرتی 31 ، ورنگل اربن 40 اور بھونگیر میں 30 نئے کیسس درج کئے گئے ۔