حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کے مزید 1473 نئے مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔حکومت کے میڈیا بلیٹن میں کہا گیا کہ کل 8بجے شب تک 1473نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ۔ نئے کیسوں کے ساتھ ریاست میں کورونا کے جملہ کیس 55,532 ہوگئے ۔اس وبا سے 8افراد کی موت ہوئی ہے جس کے بعد ریاست میں جملہ مہلوکین کی تعداد 471 ہوگئی ہے ۔ کورونا سے 774افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 42,106ہوگئی ہے ۔ 12,955 افراد زیرعلاج ہیں۔نئے کیسوں میں گریٹرحیدرآباد میں 506 کیس درج کئے گئے ۔ضلع رنگاریڈی میں 168،ورنگل اربن میں 111معاملات درج کئے گئے ۔
