حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں کورونا کے نئے کیسوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1489 نئے کیسیس درج کئے گئے جبکہ 11 اموات ہوئی ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کئے گئے مختلف اقدامات کے باعث کورونا کیسیس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تلنگانہ میں اموات کی شرح 0.57 ہے جبکہ قومی سطح پر یہ شرح 1.3 فیصد ہے۔