حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 151 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک ریاست میں جملہ کورونا متاثرین کی تعداد 2.96 لاکھ تک پہونچ گئی ہے ۔ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1614 تک پہونچی ہے ۔ جی ایچ ایم سی میں سب سے زیادہ 31 کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رنگا ریڈی میں 13 اور میڑچل میں 11 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ ریاست میں جملہ کورونا متاثرین کی تعداد 2,96,428 ہوگئی ہے جبکہ جملہ 2,93,033 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔ حکومت نے بتایا کہ جملہ 1,781 افراد اب بھی زیر علاج ہیں جبکہ جمعہ کو 27,259 افراد کا کورونا ٹسٹ کروایا گیا تھا ۔ اب تک ریاست میں جملہ 82.69 لاکھ افراد کے معائنے کروائے گئے ہیں۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ہر ایک ملین افراد میں جملہ 2.22 لاکھ کورونا معائنے کئے گئے ہیں۔ ریاست میں شرح اموات 0.54 فیصد ہے جبکہ قومی سطح پر یہ شرح 1.4 فیصد ہے ۔ تلنگانہ میں صحتیابی کی شرح 98.85 فیصد ہے جبکہ قومی سطح پر یہ شرح 97.3 فیصد ہے ۔