تلنگانہ میں کورونا کے 1556 نئے کیسس، 14 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کیسس میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1556 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 14 اموات واقع ہوئیں۔ 2070 افراد صحت یاب ہوکر دواخانہ سے ڈسچارج ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق اتوار اور پیر کے درمیان ایک لاکھ 20 ہزار 43 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ ریاست میں ریکوری کی شرح 96.13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گریٹر حیدرآباد میں 182 کیسس درج کئے گئے جبکہ کتہ گوڑم 114 ، کریم نگر 88 ، کھمم 131 ، محبوب آباد 54 ، نلگنڈہ 135 ، پدا پلی 70 ، رنگاریڈی 90 ، سوریا پیٹ 77 ، ملکاجگیری 91 اور ورنگل ( اربن ) میں 52 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔