حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 157 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 163 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس مدت میں ایک شخص کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق پیر اور منگل کے درمیان 2966 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 727 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 1797 ہے جن میں سے 729 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 27 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ ملکاجگری 11 اور رنگا ریڈی میں 10 کیسس درج کئے گئے۔ ونپرتی ، نارائن پیٹ ، گدوال اور جنگاؤں میں ایک بھی کیس درج نہیں ہوا ۔ باقی اضلاع میں کیسیس کی تعداد 10 سے کم ریکارڈ کی گئی۔