تلنگانہ میں کورونا کے 1,593 نئے پازیٹیو کیس۔ 8 اموات

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں ایک دن میں کورونا کے 1,593 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اس طرح ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 54,059 ہوگئی ہے ۔ ایک دن میں آٹھ اموات ہوئی ہیں جن سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 463 ہوگئی ہے ۔ کل جملہ 998 مریضوں کو علاج وصحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ۔ اب تک 41,332 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جو تازہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ان میں گریٹر حیدرآباد کے حدود سے 641 کیس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ورنگل اربن سے 131 ‘ رنگا ریڈی سے 171 ‘ سنگاریڈی سے 61 ‘ میڑچل سے 91 ‘ ناگرکرنول سے 46 ‘ محبوب نگر سے 38 ‘ کریمنگر سے 51 ‘ کاما ریڈی سے 36 ‘ نظام آباد سے 32 اور راجنا سرسلہ ضلع سے 27 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔