حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1637 کیسس درج کئے گئے جبکہ 6 اموات واقع ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق فوت ہونے والوں کی تعداد 1357 ہوگئی جبکہ پازیٹیو کیسس 244143 ہیں۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 18100 درج کی گئی ہے۔ 1273 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 224686 ہوچکی ہے ۔ تلنگانہ میں صحت یابی کی شرح 92.03 فیصد ہے جبکہ قومی سطح پر یہ شرح 92.10 فیصد ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں 45526 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 740 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ ریاست میں تاحال 4439856 کورونا ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔