حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 166 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ دو اموات ہوئیں ۔ اس مدت میں 149 افراد صحتیاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق پازیٹیو کیس 299572 ہیں جبکہ 295970 افراد صحتیاب ہوئے۔ مہلوکین کی تعداد 1639 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیس 1963 ہیں جن میں 830 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہے۔ چہارشنبہ اور جمعرات کے درمیان 40443 ٹسٹ کئے گئے جن میں 536 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 27 پازیٹیو کیس منظر عام پر آئے جبکہ ملکاجگری میں 14 اور رنگا ریڈی میں 12 نئے کیسوں کا پتہ چلا ۔ ونپرتی و بھوپال پلی میں کیسوں کی تعداد 0 درج کی گئی ۔