تلنگانہ میں کورونا کے 167 نئے کیسس، حیدرآباد 55 کیسس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔16۔نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 167 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 164 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں 3737 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ دو دن میں 37283 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 952 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں کورونا کے 55 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ ملکاجگری 14 ، سنگا ریڈی 12 اور ورنگل اربن میں 11 کیسس منظر عام پر آئے ہیں۔ ریاست میں 4 اضلاع ایسے ہیں جہاں کورونا کا ایک بھی کیس منظر عام پر نہیں آیا۔ تلنگانہ کے اضلاع میں حالیہ دنوں میں کیسس میں اضافہ کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ ر