حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 176 نئے کیس درج کئے گئے اور ایک موت ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 163 افراد صحتیاب ہوئے ۔ ریاست میں کورونا سے فوت افراد کی تعداد 1634 ہوگئی جبکہ پازیٹیو کیس 298807 ہوچکے ہیں۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 1951 درج کی گئی۔ ریاست میں 295222 افراد صحت یاب ہوئے اور ریکوری کی شرح 98.80 فیصد درج کی گئی ۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان 40985 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 640 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 27 نئے کیس درج ہوئے جبکہ ملکاجگیری میں 14، رنگاریڈی 14، سنگاریڈی 11، جگتیال 9 اور سدی پیٹ میں 7 کیس درج کئے گئے۔