حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں آج ایک دن میں کورونا کے 1831 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے جملہ متاثرین کی تعداد 25,733 ہوگئی جبکہ آج مزید 11 اموات بھی ہوئیں جن سے مرنے والوں کی تعداد 306 ہوگئی ہے ۔ آج کے تازہ کیسوں میں 1419 کا تعلق گریٹر حیدرآباد سے بتایا گیا ہے جبکہ رنگا ریڈی سے 160 اور میڑچل سے 117 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔کھمم سے 21 اور منچریال و میدک سے 20,20 کیس رپورٹ ہوئے ۔ محبوب نگر ‘ نلگنڈہ ‘ ورنگل اربن ‘ نظام آباد اور پیدا پلی سے 9,9 کیس رپورٹ کئے گئے ہیں۔