حیدرآباد۔/10 جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ چہارشنبہ کو ایک دن میں 191 نئے کیسس کی اطلاع ہے جن کے منجملہ 143 پازیٹیو کیسس جی ایچ ایم سی حدود میں پائے گئے۔ کورونا سے آج 8 افراد کے فوت ہونے کی اطلاع ہے۔ اس طرح ریاست میں تاحال 156 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 2138 بتائی گئی ہے جبکہ مریضوں کی جملہ تعداد3663 ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 1817 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔