حیدرآباد/30 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کورونا کیسوں میں کمی کا دعویٰ کررہی ہے لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ کئی دن سے تعداد تقریباً 150 تھی لیکن یہ بڑھ کر196 ہوچکی اور دو اموات واقع ہوئی۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 184 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ ریاست میں 3591 افراد ہوم آئسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ اتوار اور پیر کے درمیان 38615 ٹسٹ کئے گئے جن میں 1515 کا نتیجہ ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں کیسوں کی تعداد 78 درج کی گئی جبکہ ملکاجگیری20 ، رنگاریڈی 15، کتہ گوڑم 9 ، کریم نگر 8 اور ورنگل ( اربن ) میں 8 کیس درج کئے گئے۔