تلنگانہ میں کورونا کے 2009 نئے کیسس، 10 اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2009 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ 10 اموات واقع ہوئی ہیں ۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 2437 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس کی تعداد 195609 ہوچکی ہے جبکہ اموات 1145 تک پہنچ گئیں۔ ایکٹیو کیسس 28620 ہیں جن میں سے 23372 ہوم آئسولیشن کے تحت ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 54098 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1151 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 293 نئے کیسس درج ہوئے ہیں جبکہ ا ضلاع میں کتہ گوڑم 77 ، جگتیال 32 ، کاما ریڈی 63 ، کریم نگر 114 ، کھمم 104 محبوب نگر 31 ، محبوب آباد 43 ، منچریال 33 ، ملکاجگیری 173 ، نلگنڈہ 109 ، ناگر کرنول 40 ، نظام آباد 63 ، سرسلہ 52 ، رنگا ریڈی 171 ، سنگا ریڈی 55 ، سدی پیٹ 60 ، سوریا پیٹ 77 ، ونپرتی 39 ، ورنگل اربن 72 ، اور بھونگیر میں 34 کیسس ریکارڈ کئے گئے ۔