تلنگانہ میں کورونا کے 204 نئے کیسس، 2 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 204 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 2 اموات واقع ہوئیں۔ ریاست میں پازیٹیو کیس کی تعداد 301522 ہوچکی ہے جبکہ 1656 افراد کورونا سے فوت ہوئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 170 افراد صحت یاب ہوئے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 297851 ہوچکی ہے۔ تلنگانہ میں ایکٹیو کیسس 2015 درج کئے گئے جن میں سے 624 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ اتوار اور پیر کے درمیان 60263 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 439 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 37 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ ملکاجگیری میں 14 اور رنگاریڈی میں 12 کیسس ریکارڈ کئے گئے ۔ دیگر اضلاع میں کیسس کی تعداد 10 سے کم ریکارڈ کی گئی۔ محبوب آباد تلنگانہ کا واحد ضلع ہے جہاں ایک بھی کیس درج نہیں ہوا۔