تلنگانہ میں کورونا کے 2043 نئے کیسس، 11 اموات

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کے 2,043 نئے کیسس منظر عام پر آئے اور 11 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت نے چہارشنبہ اور جمعرات کی تفصیلات پر مشتمل ہیلت بلیٹن جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1,802 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1,67,046 جبکہ اموات بڑھ 1,016 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 30,673 ہے جن میں سے 24,081 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50,634 کوونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 1,039 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 23,79,950 کورونا ٹسٹ کئے گئے ۔ گریٹر حیدرآباد میں 314 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ رنگا ریڈی میں مریضوں کی تعداد 174 درج کی گئی ۔ اضلاع میں کتہ گوڑم 49 ، جگتیال 42 ، کاما ریڈی 31 ، کریم نگر 114 ، کھمم 84 ، محبوب آباد 74 ، ملکاجگیری 144 ، ناگرکرنول 32 ، نلگنڈہ 131 ، نظام آباد 65 ، پدا پلی 48 ، سرسلہ 46 ، سنگاریڈی 71 ، سدی پیٹ 121 ، سوریا پیٹ 51 ، ورنگل رورل 33 ، ورنگل اربن 108 اور بھونگیر میں 45 نئے کیسس درج کئے گئے ۔