تلنگانہ میں کورونا کے 2092 نئے کیسیس

   

حیدرآباد : تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسیس میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل اور چہارشنبہ کے درمیان ریاست میں کورونا کے 2092 تازہ کیسیس درج کئے گئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 13 اموات واقع ہوئیں۔ فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ 589 ہوچکی ہیں جبکہ پازیٹیو کیسیس 73050 تک پہنچ گئے۔ 24 گھنٹوں میں 1289 افراد صحت یاب ہوئے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 52103 ہے۔ ہیلت بلیٹن کے مطابق ریاست میں ایکٹیو کیسیس کی تعداد 20358 ہے جن میں 13793 افراد ہوم آئسولیشن میں ہے۔ 6565 مریض مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ ہوم آئسولیشن کے 84 فیصد مریضوں میں کوئی علامات نہیں ہیں۔ حکام کے مطابق چہارشنبہ کی رات تک 21346 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1550 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ ریاست میں ابھی تک 5 لاکھ 43 ہزار 489 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 73050 پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میں کیسیس کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہیں۔ شہر میں 535 پازیٹیو کیسیس منظر عام پر آئے۔ ریاست کے اضلاع میں عادل آباد 17 ، کتہ گوڑم 36 ، جگتیال 28 ، جنگاؤں 26 ، بھوپال پلی 21 ، گدوال 72 ، کاما ریڈی 28 ، کریم نگر 123 ، کھمم 64 ، محبوب نگر 48 ، محبوب آباد 16 ، منچریال 43 ، میدک 18 ، ملکاجگیری 126 ، ملگ 27 ، ناگر کرنول 22 ، نلگنڈہ 52 ، نرمل 25 ، نظام آباد 91 ، پدا پلی 54 ، سرسلہ 83 ، رنگا ریڈی 169 ، سنگا ریڈی 101 ، سدی پیٹ 20 ، سوریا پیٹ 34 ، ونپرتی 34 ، ورنگل رورل 24 ، ورنگل اربن 128 اور بھونگیر میں 12 پازیٹیو کیسیس منظر عام پر آئے ہیں۔ ہیلت بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 21 تا 50 سال کے 65.7 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ کم عمر کے افراد کا کورونا سے متاثر ہونا تشویش کا باعث ہے۔ سرکاری دواخانوں میں جملہ 20396 بیڈس دستیاب ہیں جن میں سے 17857 خالی ہیں۔ سرکاری سطح پر آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کے 16 اور خانگی شعبہ میں 23 مراکز ہیں۔ ریاپڈ اینٹی جین ٹسٹ کے سرکاری سطح پر 320 مراکز ہیں۔ عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ تلنگانہ میں صحت یاب ہونے کی شرح 71.3 فیصد ہے جبکہ قومی شرح 67.19 ریکارڈ کی گئی۔