تلنگانہ میں کورونا کے 2157 نئے کیسس

   

8 اموات، اضلاع میں پازیٹیو کیسیس میں اضافہ باعث تشویش

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2157 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 8 اموات واقع ہوئی ہے۔ اس مدت میں 821 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق پازیٹیو کیسس کی تعداد 334738 ہوچکی ہے جبکہ 307499 افراد صحت یاب ہوئے۔ کورونا سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 1780 ہوگئی ۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس 25459 درج کئے گئے جن میں سے 16892 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ پیر اور منگل کے درمیان 72364 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 4959 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹرحیدرآباد میں 361 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 65 ، کتہ گوڑم 24 ، جگتیال 107 ، جنگاؤں 12 ، بھوپال پلی 11 ، گدوال 13 ، کاما ریڈی 57 اور بھونگیر میں 18 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔