تلنگانہ میں کورونا کے 2251 نئے کیسیس، 6 اموات

   

ایکٹیو کیسیس 20 ہزار سے زائد، تمام اضلاع وباء کی زد میں

حیدرآباد : تلنگانہ میں کورونا کیسیس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران معمولی کمی واقع ہے۔ دراصل حکومت کی جانب سے ٹسٹوں کی تعداد میں کمی کے سبب پازیٹیو کیسیس بھی کم درج ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2251 نئے کیسیس درج کئے گئے جبکہ 6 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اِس مدت کے دوران 565 افراد صحتیاب ہوئے۔ پازیٹیو کیسیس کی جملہ تعداد 329529 ہوچکی ہے جبکہ 305900 افراد صحت یاب ہوئے۔ 6 اموات کے ساتھ کورونا سے فوت ہونے وا لوں کی تعداد بڑھ کر 1765 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسیس کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ بلیٹن کے مطابق 21864 ایکٹیو کیسیس درج کئے گئے جن میں سے 14431 ہوم آئسولیشن کے تحت زیرعلاج ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کے دن 79027 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 2975 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد کیسیس کے اعتبار سے سرفہرست ہے جہاں 355 نئے کیسیس درج کئے گئے۔ جبکہ اضلاع میں عادل آباد 77 ، کتہ گوڑم 16، جگتیال 117، جنگاؤں 17، بھوپال پلی 18، گدوال 15، کاماریڈی 70، کریم نگر 78، کھمم 52، آصف آباد 17، محبوب نگر 53، محبوب آباد 13، منچریال 41، میدک 27، ملکاجگیری 258، ناگر کرنول 23، نلگنڈہ 31، نارائن پیٹ 12، نرمل 84، نظام آباد 244، پداپلی 20، سرسلہ 35، رنگاریڈی 200، سنگاریڈی 132، سدی پیٹ 57، سوریہ پیٹ 32، وقارآباد 36، ونپرتی 26، ورنگل رورل 16، ورنگل اربن 57 اور بھونگیر میں 15 نئے کیسیس منظر عام پر آئے۔