حیدرآباد : تلنگانہ میں کورونا کے پازیٹیو کیسوں میں کمی ہوئی ہے۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر سرینواس راؤ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2261 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 18 اموات ہوئی ہیں۔ 3043 افراد صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہوئے۔ ریاست میں کورونا کی پازیٹیو شرح 2 فیصد ہے جبکہ ری کوری کی شرح 99.5 فیصد درج کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں صرف 26 فیصد بیڈس مریضوں سے پُر ہیں ۔ حکومت سے 87 لاکھ مکانات میں فیور سروے مکمل کرلیا گیا ۔ اُنھوں نے کہاکہ دواخانے سے رجوع ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ دیہی علاقوں میں لاک ڈاؤن پر مؤثر عمل ضروری ہے کیوں کہ وہاں کیس شہری علاقوں سے زیادہ ہیں۔ اضلاع میں حکومت کی سطح پر آئسولیشن مراکز کے قیام کی تجویز ہے۔ منگل و چہارشنبہ کے درمیان ایک لاکھ 10 ہزار 169 ٹسٹ کئے گئے۔ گریٹر حیدرآباد میں 279 کیس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 108 ، کریم نگر 101، کھمم 142، ملکاجگیری 127، نلگنڈہ 160، رنگاریڈی 142 اور سدی پیٹ میں 91 کیس درج کئے گئے۔