حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2296 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 10 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے پیر اور منگل کی تفصیلات پر مشتمل ہیلت بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 2062 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1,77,070 ہوچکی ہے جبکہ اموات 1062 تک پہنچ گئیں۔ 146135 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ تلنگانہ میں ایکٹیو کیسس 29873 ہیں جن میں سے 23527 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ 55892 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1388 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ کورونا کے پھیلاؤ سے آج تک 26,28,897 ٹسٹ کئے گئے ۔ کورونا کے مریضوں میں گریٹر حیدرآباد 321 کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اضلاع میں کتہ گوڑم 77 ، جگتیال 50 ، جنگاؤں 36 ، کاما ریڈی 77 ، کریم نگر 136 ، کھمم 69 ، محبوب نگر 31 ، محبوب آباد 72 ، منچریال 37 ، ملکاجگیری 173 ، ناگر کرنول 36 ، نلگنڈہ 155 ، نظام آباد 82 ، پدا پلی 40 ، سرسلہ 67 ، رنگا ریڈی 217 ، سنگا ریڈی 81 ، سدی پیٹ 92 ، سوریا پیٹ 73 ، ونپرتی 37 ، ورنگل رورل 30 ، ورنگل اربن 99 اور بھونگیر 47 شامل ہیں۔