حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2479 نئے کیسس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ 10 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق 2485 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1,47,642 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے 1,15,072 ہیں۔ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 916 ہوچکی ہے ۔ ریاست میں 31654 ایکٹیو کیسس ہیں جن میں سے 24741 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ پیر اور منگل کے درمیان 62649 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 2430 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ کورونا کے آغاز سے لے کر ابھی تک 18,90,554 ٹسٹ کئے گئے ۔ گریٹر حیدرآباد میں 322 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔ ریاست کے 33 اضلاع فی الوقت کورونا کی زد میں ہیں۔ اضلاع میں عادل آباد 31 ، کتہ گوڑم 83 ، جگتیال 79 ، جنگاؤں 35 ، کاما ریڈی 94 ، کریم نگر 120 ، کھمم 94 ، محبوب نگر 40 ، محبوب آباد 67 ، منچریال 67 ، ملکاجگیری 183 ، ناگر کرنول 54 ، نلگنڈہ108 ، نرمل 43 ، نظام آباد 101 ، پدا پلی 71 ، سرسلہ 67 ، رنگا ریڈی 188 ، سنگا ریڈی 64 ، سدی پیٹ 88 ، سوریا پیٹ 96 ، ونپرتی 33 ، ورنگل رورل 34 ، ورنگل اربن 124 اور بھونگیر میں 46 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔