حیدرآباد : تلنگانہ میں کورونا کیسوں میں کمی بیشی جاری ہے۔ کل کے مقابلہ آج اضافہ ہوا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2524 نئے کیس درج کئے گئے۔ جبکہ 18 اموات ہوئیں۔ 3464 افراد صحت یاب ہوئے ۔ ایکٹیو کیسوں کی تعداد 34084 ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق ریکوری شرح 93.53 فیصد ہے جبکہ قومی شرح 91.6 فیصد ہے۔ ہفتہ اور اتوار کے درمیان 87110 ٹسٹ کئے گئے۔ گریٹر حیدرآباد میں 307 نئے کیس درج ہوئے ۔ کتہ گوڑم 128، جگتیال 53، جنگاؤں 33، بھوپال پلی65، کریم نگر 96، کھمم 134، محبوب نگر 90، محبوب آباد 111، منچریال 87، ملکاجگیری 114، ملگ 53، ناگر کرنول 51، نلگنڈہ 183، نظام آباد 35، پداپلی 101، سرسلہ 75، رنگاریڈی 142، سدی پیٹ 99، سوریہ پیٹ میں 62 نئے کیس درج ہوئے ۔