حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 253 نئے کیسس درج ہوئے جبکہ 317 افراد مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ 3 افراد اس مدت کے دوران فوت ہوئے۔ تلنگانہ میں گذشتہ چند ہفتوں سے کورونا کیسس میں قابل لحاظ کمی واقع ہوئی ہے۔ پازیٹیو کیسس اور صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں فرق معمولی رہ گیا ہے۔ ریاست میں جملہ پازیٹیو کیسس 287993 درج کئے گئے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 281400 ہے۔ کورونا سے 1554 افراد ابھی تک فوت ہوئے ہیں۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 5039 ہے جن میں سے 2793 ہوم آئسولیشن کے تحت زیرعلاج ہیں۔ اتوار اور پیر کے درمیان 42485 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 717 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں کیسس میں کمی درج کی گئی اور محض 61 کیس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں کریم نگر 14، ملکاجگیری 18 ، نلگنڈہ 10 ، رنگاریڈی 17 اور ورنگل (اربن ) میں 20 کیس درج کئے گئے۔