حیدرآباد۔ تلنگانہ میںگذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2,574 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 9 اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔ اس طرح ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 886 ہوگئی ہے اور جملہ کورونا متاثرین کی تعداد 1,40,969 تک جا پہونچی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ہفتے کو ایک دن میں کورونا سے 2,927 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس سے ریاست میں اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1,07,530 تک جا پہونچی ہے اور ریاست میں اب بھی 32,553 ایکٹیو کیس پائے جاتے ہیں۔ ریاست میں صحتیابی کی شرح 76.2فیصد ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 77.29 ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ سے ہفتے کے درمیان حکام نے جملہ 62,727 کورونا ٹسٹ کئے تھے جبکہ 3,129 افراد کی رپورٹ آنی باقی ہے ۔ اب تک جملہ 17,30,389 ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 32,553 ایکٹیو کیسوں میں جملہ 25,449 افراد ہوم آئسولیشن میں زیر علاج ہیں جبکہ 7,104 افراد کا دواخانوں میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ ریاستی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اضلاع میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ جو نئے 2,574 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ان میں جی ایچ ایم سی حدود سے 325 کیس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عادل آباد سے 22 ‘ بھدرادری سے 69 ‘ جگتیال سے 81 ‘ جنگاوں سے 39 ‘ بھوپال پلی سے 24 ‘ گدوال سے 21 ‘ کاماریڈی سے 86 ‘ کریمنگر سے 144 ‘ کھمم سے 128 ‘ آصف آباد سے 25 ‘ محبوب نگر سے 44 ‘ محبوب آباد سے 73 ‘ منچریال سے 63 ‘ میدک سے 34 ‘ ملکاجگری سے 185 ‘ ملگ سے 15 ‘ ناگرکرنول سے 51 ‘ نلگنڈہ سے 158 ‘ نارائن پیٹ سے 11 ‘ نرمل سے 19 ‘ نظام آباد سے 95 ‘ پیداپلی سے 69 ‘ سرسلہ سے 45 ‘ رنگا ریڈی سے 197 ‘ سنگاریڈی سے 82 ‘ سدی پیٹ سے 88 ‘ سوریہ پیٹ سے 102 ‘ وقار آباد سے 14 ‘ ونپرتی سے 41 ‘ ورنگل رورل سے 40 ورنگل اربن سے 117 اور یادادری بھونگیر سے 67 پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔