حیدرآباد 23 اپریل ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں آج ایک دن میں کورونا کے مزید 27 پازیٹیو کیس سامنے آئے ہیں ۔ اس کے علاوہ کورونا کی وجہ سے مزید ایک شخص کی موت کی اطلاع بھی ہے ۔ اس طرح اب تک اس وائرس کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے ۔ ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر نے یہ بات بتائی ۔ آج 27 نئے کیسیس کے ساتھ اب تک ریاست میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 970 تک جا پہونچی ہے ۔ فی الحال ریاست میں کورونا کے 693 مریض زیر علاج ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ جمعرات کو کورونا کی وجہ سے ایک مریض فوت ہوگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج 58 افراد کو صحتیابی کے بعد گھر جانے اجازت دیدی گئی ۔ اس طرح ریاست میں جملہ 262 افراد کو صحتیابی اور علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے ۔