حیدرآباد 25 فبروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں جمعہ کو کورونا کے جملہ 287 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک یہاں متاثرین کی تعداد 7,88,383 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 4,111 درج کی گئی ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ جملہ 85 کیس جی ایچ ایم سی حدود سے رپورٹ ہوئے جبکہ رنگا ریڈی سے 28 اور میڑچل ملکاجگری سے 20 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہنکنڈہ سے 11 اور کھمم سے نو کیس سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جمعہ کو جملہ 35,064 معائنے کئے گئے تھے جن میں 816 کی رپورٹ ملنی باقی ہے ۔ جمعہ کو ریاست میں جملہ 569 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیس 3,810 رہ گئے ہیں۔