حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3464 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 25 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اس مدت میں 4801 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں پازیٹیو کیس 547727 ہوگئے ہیں ۔ 500247 افراد صحتیاب ہوئے۔ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 3085 ہوچکی ہیں۔ ایکٹیو کیس 44395 درج کئے گئے ۔ چہارشنبہ و جمعرات کے درمیان 65997 ٹسٹ کئے گئے ۔ گریٹر حیدرآباد 534 نئے کیسیس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ دیگر اضلاع میں کتہ گوڑم 115 ، جگتیال 92 ، جنگاؤں 30 ، بھوپال پلی 47 ، گدوال 61 ، کاما ریڈی 43 ، کریم نگر 136 ، کھمم 217 ، محبوب نگر 135 ، محبوب آباد 89 ، منچریال 103 ، میدک 51 ، ملکاجگری 219 ، ملگ 51 ، ناگر کرنول 111 ، نلگنڈہ 150 ، نظام آباد 53 ، پدا پلی 94 ، سرسلہ 49 ، رنگا ریڈی 243 ، سنگا ریڈی 86 ، سدی پیٹ 110 ، سوریا پیٹ 51 ، وقار آباد 115 ، ونپرتی 84 ، ورنگل رورل 109 ، ورنگل اربن 111 اور بھونگیر میں 90 کیسیس منظر عام پر آئے ۔