تلنگانہ میں کورونا کے 351 نئے کیسس، 415 افراد صحت یاب

   

حیدرآباد۔تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 351 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 415 افراد صحت یاب ہوئے ۔ 2 افراد فوت ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں پازیٹیو کیس 289784 ہوچکے ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 283463 ہے۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 5000 سے کم ہوچکی ہے۔ 4756 ایکٹیو کیس ہیں جن میں سے 2584 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان 37451 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 608 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ تلنگانہ میں ریکوری کی شرح 97.81 فیصد ہے جبکہ قومی شرح 96.4 فیصد ہے۔ اموات کی شرح قومی سطح پر 1.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ تلنگانہ میں 0.54 فیصد ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 65 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں کریم نگر 16 ، کھمم 11، ملکاجگیری 28 ، نلگنڈہ 10، پداپلی 10 ، رنگاریڈی 30، سنگاریڈی 11 و ورنگل ( اربن ) میں 18 کیس درج کئے گئے۔ باقی اضلاع میں کیس 10 سے کم ہیں۔