تلنگانہ میں کورونا کے 3603 نئے کیس ۔ ایک شخص فوت

   

حیدرآباد23جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا کے 3603 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ایکٹیو کیسوں کی تعداد 32ہزار94 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 2707 افراد صحتیاب ہوئے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 24گھنٹوں میں 93 ہزار 397 معائنے کئے گئے ہیں اور 7133 کی رپورٹ موصول ہونا باقی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے محض ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے اور اس طرح اب تک فوت ہونے والوں کی تعداد 4072 تک پہنچ گئی ہے۔ ہائی کورٹ سے یومیہ ایک لاکھ معائنوں کی ہدایت کے بعد تلنگانہ میں گذشتہ ہفتہ میںایک لاکھ سے زائدکورونا معائنہ کئے جا رہے تھے لیکن 23جنوری کو اتوار کے سبب معائنوں میں کمی کے ساتھ ساتھ مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ۔ کہا جا رہاہے کہ بیشتر مریضوں میں علامات نہیں ہیں لیکن معائنہ پر اس بات کی توثیق ہورہی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں 1421 کورونا وائرس کے مریض پائے گئے ہیں ۔م