تلنگانہ میں کورونا کے 3762 نئے کیسیس، 20 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورنا کے 3762 نئے کیسیس منظر عام پر آئے جبکہ 20 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس مدت کے دوران 3816 افراد صحت یاب ہوئے۔ ریاست م یں پازیٹیو کیسیس کی تعداد بڑھ کر 563903 ہوچکی ہے جبکہ 3189 اموات واقع ہوئی ۔ ایکٹیو کیسیس کی تعداد 38632 درج کی گئی ہے۔ پیر اور منگل کے درمیان 91048 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ کیسیس کی تعداد میں 528 کے ساتھ حیدرآباد سرفہرست ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 79.9 فیصد مریض علامتوں کے بغیر ہیں جبکہ 20.1 فیصد مریضوں میں کورونا کی علامتیں پائی گئیں۔