حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 379 کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 305 افراد صحت یاب ہوئے ۔ اس مدت کے دوران تین اموات واقع ہوئی ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کیسس کی تعداد صحت یاب ہونے والوں سے زیادہ درج ہوئی ہے۔ 5053 ایکٹیو کیسس درج ہوئے جن میں 2776 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں منگل اور چہارشنبہ کے درمیان 41246 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 453 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ گرٹر حیدرآباد کے حدود میں 71 نئے کیسس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ کتہ گوڑم 12 ، جگتیال 11 ، کریم نگر 19 ، کھمم 12 ، منچریال 12 ، ملکاجگری 37 ، نلگنڈہ 12 ، رنگا ریڈی 36 ، سنگا ریڈی 12 اور ورنگل اربن میں 14 نئے کیسس درج ہوئے ۔ باقی اضلاع میں کیسس کی تعداد 10 سے کم ہیں۔