حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 384 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 3 اموات واقع ہوئیں۔ ہفتہ اور اتوار کے درمیان 28980 کورونا ٹسٹ کئے گئے جبکہ دیگر ایام میں روزانہ 50,000 ٹسٹ کئے جا رہے ہیں۔ ٹسٹوں میں کمی سے کیسس بھی کم درج کئے گئے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق پازیٹیو کیسوں کی تعداد 278108 ہوچکی ہے جبکہ اموات 1496 ہے۔ ایکٹیو کیسس 7380 ہیں اور 631 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ تلنگانہ میں ریکوری کا شرح 96.8 فیصد ہے ۔ 498 ٹسٹ کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 6157683 ٹسٹ کئے گئے ۔ گریٹر حیدرآباد میں 101 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ اضلاع میں کریم نگر 16 ، کھمم 13 ، میڑچل 31 ، رنگا ریڈی 36 ، سنگاریڈی 14 اور ورنگل اربن میں 25 کیسس درج کئے گئے ۔ دیگر اضلاع میں کیسس کی تعداد 10 سے کم ریکارڈ کی گئی۔
